(ویب ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کی نطریں یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافےپر جمی ہوئی ہیں، گذشتہ دنوں سے زیر گردش خبر کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ اس بار یکم جولائی کو حکومت قیمتوں میں اضافہ کرے گی، وزارت خزانہ کا بیان بھی آیا ہے جس میں واضح کیا گیا کہ پیٹرولیم لیوی اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی2024 سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سےمتعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے، لیوی میں یکم جولائی سے اضافہ نہیں ہورہا نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہناتھاکہ حکومت عوام پربوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کے لئے اقدامات کیےجارہے ہیں،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے آگاہ ہیں۔
وزارت توانائی کے حکام نے اگر یکم جولائی 2024 سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل کی جائے تو پھر موٹر اسپرٹ کی قیمت میں 12.58روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم حکومت وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی۔