ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ان کو ہیگن ڈاز روز پراجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے جاری کردہ پیغام میں ہیگن ڈاز روز پراجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونے کا اعلان کیا، ہیگن ڈاز روز پروجیکٹ امریکی آئس کریم کمپنی ’ہیگن ڈاز‘ کی جانب سے شروع کیا گیا ایک پروجیکٹ ہے جس کی سالانہ آمدنی 3705 کروڑ ہے۔
گزشتہ برس ہیگن ڈاز نے خواتین کے عالمی دن پر روز پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد ہر سطح پر خواتین کی حمایت کرنا ہے، یہ پروجیکٹ ان خواتین کو سیلیبریٹ کرتا ہے جو ٹریل بلیزر ہیں اور انہوں نے معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے، روز پروجیکٹ دنیا بھر سے نامزدگیاں طلب کرتا ہے اور اپنے پہلے سال میں اس نے 2500 سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں۔
گزشتہ 2 دہائیوں سے ثانیہ مرزا ہندوستان کی سب سے نمایاں خاتون ٹینس آئیکون ہیں، حال ہی میں وہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کی وجہ سے خبروں میں کافی ان رہی ہیں، ثانیہ ٹینس کورٹ پر اپنے کامیاب کیریئر اور غیر معمولی ٹیلنٹ کے ذریعے اپنی الگ شناخت رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ ہیگن ڈاز لمیٹڈ ایڈیشن کی مصنوعات اور دکانوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذریعے برطانیہ، تائیوان اور بھارت میں خواتین کے خیراتی اداروں کی مدد بھی کرتا ہے۔
ثانیہ مرزا کی نئی تصویر
بھارتی نامور سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ نئی فوٹوز شیئر کی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے حج کی ادائیگی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں، تصویریں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ثانیہ مرزا حج سے واپسی کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’ہاں‘ لفظ کا استعمال کیا ہے جبکہ اُن کے اندر کی ساری کہانی ٹی شرٹ پر لکھا ہوا جملہ بیان کر رہا ہے۔
ثانیہ مرزا نے تصویروں میں سفید رنگ کی ٹی شرٹ، جینز اور نیلی کیپ پہنی ہوئی ہے۔
ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر انگریزی زبان میں ایک جملہ لکھا ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
جملے کا اردو میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’مجھے محسوس ہوا کہ میں ٹھیک ہو جاؤں گی۔‘ جس پر صارفین نے انشاء اللہ لکھا اور دعائیہ کمنٹس بھی لکھے۔
خیال رہے کہ کچھ دنوں سےبھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش ہیں، لیکن ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے۔