بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جیوینائل جسٹس ایکٹ پر عمل کیا جائے، این جی او کی میڈیا بریفنگ میں شرکا کا مطالبہ

29 Jun, 2024 | 05:18 AM

فاطمہ خان: سرچ فار جسٹس کی جانب سے "انصاف کی تلاش، بچوں کے حقوق" کے موضوع پر میڈیا بریفنگ  میں شرکا نے جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 کے نفاذ کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔
سرچ فار جسٹس کی "انصاف کی تلاش، بچوں کے حقوق" کے موضوع پر میڈیا بریفنگ میں  ایگزیکٹو ڈائریکٹرسرچ فار جسٹس افتخار مبارک ،پروگرام منیجر راشدہ قریشی ،پروگرام کوآرڈینیٹر صبا شیخ نے شرکا کو بچوں کے حقوق اور بچوں کے متعلق قوانین خصوصاً جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 کے نفاذ پر  بریفنگ دی ۔

شرکا نے جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 کے نفاذ کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ 

افتخار مبارک نے بتایا کہ چائلڈ لیبر سروے میں بچوں کی بڑی تعداد زرعی شعبے میں پائی گئی۔   آرگنائزیشن کے ارکان کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے پنجاب کی  حکومت کی سو دن کی کارکردگی کے حوالے سے بارت کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران بچوں کے حقوق کے حوالے سے کچھ بہتری نہیں آئی۔ یہ مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔

بچوں کے حقوق صرف پاکستان کا داخلی مسئلہ ہی نہیں یہ بین الاقوامی ایشو بھی ہے، پاکستان بچوں کے حقوق کے  عالمی معاہدہ کا رکن بھی ہے، پاکستان  کے متعلق رپورٹ اقوام متحدہ میں بھی پیش ہونا ہے۔

سرچ فار جسٹس نے جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 کے نفاذ کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ 

مزیدخبریں