فتح گڑھ داروغہ والا کا حال دیہات سے بدتر،  "ہم بھی پاکستانی ہیں"،مکینوں کی دہائی

29 Jun, 2024 | 05:06 AM

فاطمہ خان:  داروغہ والا،فتح گڑھ روڈ کےرہائشی بنیادی سہولیات سےمحروم  زندگی گزار رہے ہیں۔  علاقہ میں بجلی تو ہے لیکن بجلی کے، گھروں کے دروازوں کے آگے  جھولتے تار عملاً عذاب بن چکے ہیں.

 خستہ حال سڑک   پر آنا جانا ایک الگ سزا ہے جو یہاں کے مکین روزانہ صبح شام بھگت رہے ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک سے آمدورفت شدید متاثر ہوتی ہے۔بجلی کی تاروں میں آگ لگنے سے حادثات بھی کئی بار رونما ہوچکے ہیں ۔ ٹوٹی پھوٹی کچی گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہو جاتا ہے جس کے بعد ان گلیوں سے گزر کر گھروں تک  آنا جانا ناممکن ہو جاتا ہے۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہم بھی پاکستان کے ہی شہری ہیں، خدارا ہمارے مسائل بھی حل کرنے پر توجہ دی جائے۔  انتظامی اداروں سے ٹوٹی پھوٹی گلیاں تعمیر کرنے،  سڑک کی مرمت اور تاروں کی درستگی کے لیے مستقل اقدامات کا مطالبہ  کیا ہے۔

مزیدخبریں