ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھلتے ہی مریضوں کا ہجوم ہو گیا

29 Jun, 2024 | 04:41 AM

مائدہ وحید: لاہور ہائی کورٹ کے حکم  پر  ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے نتیجہ میں لاہور کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھلنے کی اطلاع ملتے ہی  ہسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم ہو گیا۔

سینکڑوں مریض جن میں اکثریت خوااتین کی تھی، وہ نرسوں اور ڈاکتروں کی ہرتال کے دوران آؤٹ پیشنٹس ڈیپارٹمنٹ میں کام بند ہونے کے بعد کئی روز سے علاج کے لئے ہسپتالوں میں خوار ہو رہے تھے۔  آج  لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر او پی ڈیز کھلیں تو مریضوں کا غیر معمولی ہجوم دیکھنے میں آیا۔

جنرل ہاسپٹل کے ایم ایس ڈاکٹر الفرید ظفر  نے بتایا کہ او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران  کئی روز تک ہسپتال مین مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پھر دو  تین دن پہلے ہم نے سینئیر ڈاکٹروں کی مدد سے او پی ڈیز میں کام کسی حد تک کرنا شروع کر دیا تھا۔ آج عدالت کے حکم پر ہاسپٹل میں او پی ڈیز میں کام بہت بہتر ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنرل ہسپتال میں  36 یونٹ ہیں، یہاں مریضوں کی تعداد  بڑھ رہی ہے اور او پی ڈیز میں کام مسلسل بڑھ رہا ہے، ہم یہاں شام کی او پی ڈی بھی شروع کررہے ہیں۔ اس وقت صبح 8 بجے سے   شام  8 بجے تک ا پی ڈیز کھلی رہیں گی۔ جو مریض دن میں نہیں آ سکتے وہ  رات  8 بجے تک او پی ڈی میں معائنہ اور علاج کے لئے آ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں