ٹیکس نہ دینے والوں اور اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، شہباز شریف

29 Jun, 2024 | 03:50 AM

سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اشرافیہ اور ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ایسا ممکن نہیں کہ غریب ٹیکس دے اور اشرافیہ کو ٹیکس مراعات دی جائیں۔ 

 وزیرِ اعظم  شہباز شریف سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے  قومی اسمبلی مین بجٹ کی منظوری کے بعد ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وزیرِ خزانہ کی بجٹ 2024-25 کی منظوری پر پزیرائی کی، وزیرِ اعظم نے وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی، ایف بی آر اور تمام متعلقہ وزارتوں کے افسران کی بجٹ کی تیاری کیلئے کوششوں کو سراہا۔

 اس  ملاقات میں وزیرِ اعظم  شہباز نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں حکومت، اتحادی ارکان اور حزب اختلاف سب نے بھرپور حصہ لیا، امید کرتے ہیں بجٹ 2024-25 پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا،  پوری کوشش کی کہ وسائل میں عام آدمی کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف دیں، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پینشنرز اور مزدوروں کو ریلیف دیا.

 بجٹ میں صحت، تعلیم، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی، اشرافیہ اور ٹیکس نا دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ایسا ممکن نہیں کہ غریب ٹیکس دے اور اشرافیہ کو ٹیکس مراعات دی جائیں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہے، الحمد للہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے.

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ترجیحی بنیادوں پر اداروں میں اصلاحات اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.

مزیدخبریں