ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن سانحہ کیس کی ایک اور تاریخ پڑ گئی، گواہوں کو  5 جولائی کی دوبارہ طلبی

Pakistan Awami Tehrik, Modle Town Lahore incident, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس  کا ٹرائل جمعہ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نےسماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ کو جرح کیلئے طلب کر لیا ۔

جمعہ کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔ ماڈل ٹاؤن کے رہائشی 6 چشم دید گواہان بیانات پر جرح کیلئے پیش ہوئے۔ عوامی تحریک کے سینئر وکیل کے پیش نہ ہونے پر جرح نہیں ہو سکی۔ 

عوامی تحریک کی جانب سے پیش ہونے والے  جونیئر وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ بیمار ہیں۔ جرح کے لئے مزید مہلت دی جائے۔  عدالت نے سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی اور گواہوں  کو دوبارہ جرح کیلئے طلب کر لیا۔

چشم دید گواہان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پولیس پر گھروں کی چھتوں سے فائرنگ کی پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکار جان بچانے کیلئے بھاگتے رہے ۔