بال سنوارنے میں ناکامی پر بیوٹیشن کو کنزیومر کورٹ مین ہرجانہ کے دعوے کا سامنا

29 Jun, 2024 | 03:08 AM

سٹی42:  خاتون کے بالوں  کو وعدہ کے مطابق ایکسٹینسو ٹریٹمنٹ سےسنوارنے میں ناکام ہونے والی  بیوٹیشن کے خلاف 63ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر ہو گیا۔ کنزیومر کورٹ نے درخواست کرنے والی خٓتون کے وکیل کو بحث کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور کی ضلعی کنزیومر کورٹ  میں لاہور کینٹ کی عصمت ہما نے بالوں کو بہتر بنانے کے لیے  ایک بیوٹی سیلون سے رابطہ کیا ۔کام کا معاوضہ  تیرہ ہزار روپے طے ہوا۔ جب ایکسٹینسو  ٹریٹمنٹ کے بعد  بال سنورنے کی بجائے خراب ہو گئے تو سیلون کی مالکن نے شکایت پر  کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے کسٹمر الٹا  ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی ۔

صارف عدالت کے جج نے دعوے پر سماعت سات جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو بحث کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

مزیدخبریں