ثمرہ فاطمہ: سردار ٹاؤن رائےونڈ روڈ کےعلاقےکاسیوریج نظام جواب دےگیا۔ جگہ جگہ گنداپانی جمع رہنا معمول بن گیا۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں۔ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محرومی کے سبب شہری شدیدپریشانی میں مبتلا ہیں۔
سردار ٹاؤن میں رہائش پذیرشہریوں کواذیت ناک مسائل کا سامناہے۔ سیوریج نظام کی خرابی،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور ہرطرف گندگی کے ڈھیرہونےکی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ سردار ٹاؤن میں پختہ گلیوں کا کوئی نام و نشان تک نہیں ہے۔ بارش ہوتے ہی یہ آبادی کیچڑ سے بھر جاتی ہے، بارش کے دنوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ سیوریج کا ناقص نظام بارش کے دنوں میں دوگنا عذاب کا باعث بنتا ہے۔
علاقہ کےمکینوں کا کہناہے الیکشن ہوتےہی امیدوار غائب ہو جاتے ہیں۔مسائل حل نہیں کیےجارہے۔ حکومت سے التجا ہے کہ علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔