نیو یارک میں پاکستانی نرسز کو خوش آمدید کہا جائے گا, ڈپٹی سپیکر فلپس ریموس

29 Jun, 2024 | 02:30 AM

بسیم سلطان: نیویارک سٹیٹ کی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فلپس ریموس  اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور کے دورے پر ہیں۔  گزشتہ روز انہوں نے لاہور میں لندن استھیٹکس کلینک میں  استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ فلپس ریموس  نے اس تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانیوں کے ویزا کے وقت میں کمی لائی جارہی ہے ۔

 ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ لوگ علاج کے لیے امریکہ جاتے ہیں پر وہ پاکستان آئے ہیں۔  پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مضبوط اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں۔ 

فلپس ریموس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  نیو یارک میں پاکستانی نرسز کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ فلپائن بھی امریکہ میں نرسیں بھیجتا ہے، پاکستان سے نرسیں نیویارک جائین تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹیٹ میں نرسوں کی کمی ہے، ہم  نرسز کی کمی کو دور کرنے کے لیے پاکستان کیساتھ اشتراک  کرنا چاہتے ہیں۔

شعبہ طب کے ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے ڈپٹی سپیکر نیو یارک اسمبلی اور اہلیہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ 

نیویارک  کی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر لاہور میں اپنے وزٹ کے دوران  اپنے بالوں کا ٹرانسپلانٹ بھی کروایا۔ انہوں نے استقبالیہ تقریب میں بتایا کہ لوگ علاج کروانے کے لئے امریکہ آتے ہیں میں امریکہ سے پاکستان آیا ہوں۔ 

تصاویر: یعقوب عزیز

مزیدخبریں