شہیر طارق نے  چلڈرن آف ایشیا گیمز میں پاکستان کے لئے پہلا میڈل حاصل کر لیا

29 Jun, 2024 | 02:07 AM

سٹی42:  پاکستان کے کھلاڑی  محمد شہیر طارق نے  چلڈرن آف ایشیا گیمز میں پاکستان کے لئے پہلا میڈل حاصل کر لیا۔
 چلڈرن آف ایشیا گیمز کے ماس ریسلنگ ایونٹ میں  شہیر طارق نے بھارت کے کھلاڑی کو ہرا کر  برانز میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

روس میں جاری چلڈرن آف ایشیا انٹرنیشنل سپورٹس گیمز میں شہیر طارق نے بھارتی کھلاڑی کو دو صفر سے شکست دے کر میڈل اپنے نام کیا۔ محمد شہیر  طارق نے منگولیا اور میزبان روس کے کھلاڑیوں کے خلاف بھی  کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں