ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ کرنے پر 11 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

Maryam Nawaz, Speaker Malik Ahmad Khan, city42, Punjab Assembly Budget session, Sunni Ittahad Counsel , PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلیٰ مریم نواز کی  کی بجٹ اجلاس میں تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان کی رکنیت سپیکر ملک احمد خان نے معطل کر دی۔

 ایوان کا تقدس پامال کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے 11 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جمعہ کے روز جاری کیا گیا۔

سپیکر  ملک احمد خان نے صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے وقت  ہنگامہ آرائی کرنے میں ملوث پی ٹی آئی /سنی اتحاد کونسل کے 11 ارکان کی رکنیت 15 روز کےلیے معطل کردی ۔ یہ ارکان اسمبلی کی کسی کارروائی میں شریک نہیں ہو سکتے۔

معطل ہونے والے ارکان اسمبلی میں  پی پی 76 سے ذوالفقار علی، پی پی 176 شہباز احمد ،پی پی 133محمد آصف ،پی پی 141 طیب رشید ،پی پی 155 شیخ امتیاز محمود، پی پی 157 حافظ فرحت عباس، پی پی 258 اعجاز شفیع ،پی پی 276 رانا اورنگزیب، پی پی 281  شعیب امیر،پی پی 282  اسامہ گجر ، پی پی 18 اسد  عباس شامل ہیں۔