ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی بارش کی نذر ہونے کا خطرہ

ICC T20 World Cup 2024, T20 World Cup Final, City42 , Rain probability , Barbados , Barbados weather, weather forecast, rain prediction
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024  کے کئی اہم میچ بارش سے برباد ہونے کے بعد اب  فائنل میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔ آئی سی سی رول کے مطابق فائنل میچ ریزرو دن کے دوران بھی نہ کھیلا جا سکا تو  فائنل کھیلنے والے دونوں ملکوں کو ٹرافی کا مشترکہ حقدار مان لیا جائے گا۔

فائنل میچ بارباڈوس میں ہونا ہے اور موسم کا حال بتانے والے پیشگوئی کر چکے ہیں کہ کل فائنل میچ ڈے اور پرسوں اتوار کو ریزرو ڈے دونوں دن بارش ہونے کا بھاری امکان ہے۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت اور  جنوبی افریقا  بارباڈوس کے سٹیڈیم میں کل ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے آمنے سامنے ہوں گے اور میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کل صبح سات بجے سے شام  6  بجے تک بارش ہونے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے بھی  ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

آئی سی سی کے آرگنائزرز نے ہفتہ کے روز میچ نہ ہونے کی صورت میں فائنل میچ کیلئے اتوار کو  "ریزرو ڈے"  رکھاتھا لیکن ریزرو ڈے پر  یعنی اتوار کو بھی صبح 11 سبجےے شام 5 بجے کے درمیان بارش متوقع ہے۔  فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔ یہ اضافی وقت شام 4 بج کر  50 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ بارش کی پیشین گوئیاں شام چھ بجے تک بارش کا امکان بتا رہی ہیں۔

فائنل میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 1030 سے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ تک ہے۔ یعنی صبح دس بجے میچ کا ٹاس ہونا چاہئے۔ اگر بارش ہوئی تو ٹاس لیٹ ہو گا۔ کیونکہ رول کے مطابق بارش کے دوران ٹاس نہیں کیا جاتا۔   اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔

اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو بھارت اور جنوبی افریقا مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن قرار پائیں گے۔