اداکار شکیل احمد کے انتقال پر وزیر اعلی پنجاب کا اظہار افسوس

29 Jun, 2023 | 08:53 PM

سٹی 42: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کا معروف اداکار شکیل احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار  کیا ہے ۔

محسن نقوی کا شکیل احمد مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکار شکیل احمد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔شکیل احمد مرحوم فن اداکاری کی اکیڈمی تھے۔شکیل احمد مرحوم کے یادگار ڈرامے  پرستاروں کے دلوں پر آج بھی نقش ہیں۔ شکیل احمد کے انتقال سے فن اداکاری کا ایک عہد ختم ہو گیا ہے ۔  شکیل احمد مرحوم کی فروغ فن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کا معروف بھی اداکار شکیل احمد کی وفات پر اظہار تعزیت کر دیا ۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ شکیل احمد ہمہ گیر شخصیت اور عظیم فنکار تھے۔شکیل احمد کی ڈرامہ انڈسٹری کیلئے خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شکیل احمد کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہ کیا جا سکے گا۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار شکیل احمد اپنے منفرد  انداز کی وجہ سے فن اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے ۔ ڈرامہ انڈسٹری کے لیے شکیل احمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ شکیل احمد کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

مزیدخبریں