ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئیڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی, پاکستان کی مذموم فعل کی شدید الفاظ میں مذمت

سوئیڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی, پاکستان کی مذموم فعل کی شدید الفاظ میں مذمت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کی جانب سے سوئیڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے مذموم فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار کے نام پر نفرت اور تشدد پر اکسانے کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ مذہبی منافرت کی وکالت پر پابندی عائد کریں، مغرب میں گزشتہ چند ماہ سے اسلام فوبیا کے واقعات پر سنگین سوال اٹھتا ہے۔

 انہوں نے کہا آزادی اظہار کا حق نفرت کو ہوا دینے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کا لائسنس فراہم نہیں کرتا، واقعے پر پاکستان کے تحفظات سوئیڈن تک پہنچائے جا رہے ہیں، اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کیلئے قابل اعتماد اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔