پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبروں پر اوگرا کا بیان سامنے آگیا

29 Jun, 2023 | 06:21 PM

ویب ڈیسک : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کوئی سمری وفاقی حکومت کو نہیں بھیجی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والی خبریں میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 262 روپے اور ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہے۔

مزیدخبریں