آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

29 Jun, 2023 | 05:15 PM

علی ساہی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔سیف سٹیز اتھارٹی کے سٹاف و افسران کے ساتھ عید کا کیک کاٹا۔
 سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب اور ایم ڈی سیف سٹیزاتھارٹی محمد کامران خان پولیس کمیونیکیشن افسران و سٹاف سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا ڈیوٹی پرموجود عملے کا جذبہ اور فرض شناسی قابل تعریف ہے۔ دوسروں کی خوشیوں کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کرنے والے فورس کے ہرجوان کوسلام ہے۔ان کا کہنا تھا سیف سٹیز سٹاف وپولیس کمیونیکیشن افسران شہرکو محفوظ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔اپنے پیاروں سے دورعید منانے والےافسران کےعزم کوسراہتے ہیں۔

مزیدخبریں