صوبائی وزراء عامر میر ،سید اظفر علی ناصر نے شہر میں صفائی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

29 Jun, 2023 | 04:14 PM

علی رامے: صوبائی وزراء عامر میر ،سید اظفر علی ناصر نے شہر میں صفائی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔
نگران صوبائی وزرا ن عامر میر اور سید اظفر علی نے عیس کے روز لبرٹی میں ایل ڈبلیو ایم ایس سی کے کیمپ اور مختلف کولیکشن سنٹرز کا دورہ کیا ۔ سیون اپ پھاٹک کے علاقے میں آلائشوں کے لیے مختص بیگز ختم ہونے پر عامر میر کا برہمی کا اظہار کیا ۔

ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری طور پر سیون اپ پھاٹک کے علاقے میں بیگز مہیا کرنے کا حکم دیا۔عامر میر نے کہا جہاں شکایت ملی وہیں کارروائی ہوگی ۔ شہری بھی صفائی نصف ایمان سمجھ ایل ڈبلیو ایم سی کی مدد کریں۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا بارش کے حوالے سے واسا کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے ۔نالوں میں آلائشوں کے حوالے سے بھی ہدایات ہیں کہ انہیں فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے ۔

مزیدخبریں