ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بڑی عید پر  گھروں میں خصوصی پکوان بنائے گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مائدہ وحید: عید قربان پر گھر گھر  خصوصی کھابوں کی تیاری کا سلسلہ جاری رہا۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد خواتین نے کچن کا ہولڈ سنبھالا۔مزے مزے کے کھانے بنائے۔ تاہم بچے جانوروں کی قربانی کے بعد اپنے خوبصورت دوستوں کے بچھڑ جانےپر افسردہ دکھائی دیئے۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد خواتین نے بھی گھروں میں کچن کا چارج سنبھالا ۔ مزے مزے کے پکوان بنائے ۔کسی نے نہاری،کلیجی بنائی تو کہیں قورمہ اور گوشت پکایا گیا۔ خواتین کا کہنا تھا عید کا تہوار سب مل کر مناتے ہیں ۔مرد حضرات کا کہنا تھا سارا دن قربانی کرنے اور گوشت بنوانے اور پھر اسے تقسیم کرنے میں گزر جاتا ہے ہے۔

جہاں گھروں لذیز کھانے بنتے رہے  وہیں پیارے جانور قربان ہونے پر بچے افسرہ دکھائی دیئے۔

جہاں عید قربان پر گھر گھر میں گوشت کی مزیدار ڈشز کی تیاری چلتی رہی۔ وہیں شہریوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ  میل ملاقاتیں کر کے عید منائی۔