ویب ڈیسک: سری نگر پر قابض بھارتی فوج نے کشمیری مسلمانوں کو عید گاہ اور تاریخی جامع مسجد میں نماز عید سے روک دیا۔ قابض انتظامیہ نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے کو تالا لگا دیا، بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کی عیدگاہ میں بھی نماز ادا نہیں کرنے دی ۔
سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی انتظامی کمیٹی نے عید کے روز سے ایک دن پہلے اپنے بیان میں کہا، " ہم عوام کو مطلع کرن رہے ہیں کہ حکام نے انجمن اوقاف جامع مسجد کو آگاہ کیا ہے کہ ایک بار پھر تاریخی اور مرکزی عیدگاہ سری نگر میں عید الاضحی کی نماز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ "
حزب المجاہدین کے برہان وانی کو ک شہید کئے جانے کےبعد 2016 سے سری نگر کی عیدگاہ میں عید کی نماز نہیں ہوئی ہے، کیونکہ حکام کو نماز کے بعد بڑے پیمانہ پ احتجاج کا خطرہ رہتا ہے۔
بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج روکنے کے لیے کئی علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔
قابض انتظامیہ نے کشمیر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ نماز عیدکی ادائیگی سے روکنا دینی امور میں صریح مداخلت ہے۔