ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فساد زدہ منی پور سےمیزو رام جانےوالےمہاجروں  کی مدد میں مودی سرکار کی عدم دلچسپی

Manipur immigrants to Mezuram cause an unbearable financial burden on the poor state resources, City42
کیپشن: میزورم کے ہوم کمشنر ایچ لالینگماویہ نے کہا کہ منی پور کے مہاجروں کو ہم چرچ،رضاکارانہ تنظیموں اور نجی افراد کے تعاون سے ریلیف فراہم کر رہے ہیں لیکن اگر مرکزی حکومت فوری مداخلت نہیں کرتی تو شاید تقریباً دو ہفتوں کے بعد، ہمارے پاس وسائل کی کمی ہو جائے گی. 
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشرقی بھارت میں نسلی اور مذہبی تشدد سے متاثرہ ریاست منی پور سے بھاگ کر پناہ کے لئے ہمسایہ ریاست میزورام آنے والے  12,000 سے زیادہ لوگوں کو رہائش فراہم کرنے والی میزورم  کی حکومت نے نئی دہلی سے امداد کا تقاضا بڑھا دیا ہے۔ 

مئی میں  میزورام کے وزیر اعلی زورا متھنگا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا جس میں منی پور کےنسلی تشدد سے بے گھر ہو  کر میزو رام آنے والوں کی مدد کے لیے کم از کم 10 کروڑ روپے کی مالی امداد کی درخواست کی گئی تھی۔ ریاستی کابینہ کے وزیر رابرٹ روئیٹ کی قیادت میں ایک وفد نے اس ماہ کے شروع میں بھی فنڈز کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے دہلی کا دورہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے میزورم کے ہوم کمشنر ایچ لالینگماویہ نے کہا: "اب تک، ہمیں ایک پیسہ بھی نہیں ملا ہے۔ ہم چرچ اور رضاکارانہ تنظیموں اور نجی افراد کے تعاون سے ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ لیکن اگر مرکزی حکومت فوری مداخلت نہیں کرتی تو شاید تقریباً دو ہفتوں کے بعد، ہمارے پاس وسائل کی کمی ہو جائے گی۔ میزورم کے اسکولوں میں منی پور سے آئے ہوئےبہت سے طلباء کو داخل کیا گیا ہے۔صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ لیکن ہمارا بجٹ محدود ہے، ہمیں مرکز کی جانب سے مدد کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار نے منی پور کے مسئلہ پر ڈھٹائی کے ساتھ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کا ایک اظہار اب میزورام کی مد کی درخواستوں کو نظرانداز کرنے سے بھی ہو رہا ہے۔