عید الاضحیٰ پر چمڑا منڈی کی رونق بحال ہو گئی

29 Jun, 2023 | 02:00 PM

حسن علی: عید الاضحیٰ پر چمڑا منڈی کی رونق بحال ہو گئی، شہریوں کی بڑی تعداد قربانی کے جانوروں کی کھالیں فروخت کرنے چمڑہ منڈی پہنچ گئی۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں فروخت کے لئے چمڑا منڈی کا رخ کیا، جہاں شہری مہنگے جانوروں کی کھالوں کے ریٹ سن کرپریشان ہوئے، چمڑا منڈی میں گائے کی کھال 1600 سے 200 روپے، بکرے کی کھال 250 سے 450 روپے مقرر کی گئی جبکہ دبنے، چھترے اور اونٹ کی کھال نہیں لی جارہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چمڑے کی مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود کھالوں کے ریٹ انتہائی کم ہیں۔

کھالیں خریدنے والوں کے مطابق کھالوں کو محفوظ کرنے کے لئے محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے جس کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ عید قرباں پر حکومت کھالوں کے ریٹ مقرر کرے تاکہ کھالیں اپنی اصل قیمت پر فروخت ہو سکیں۔ 

مزیدخبریں