ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی حکمرانی بدستور خطرے سے باہر

29 Jun, 2023 | 12:30 PM

 مانیٹرنگ ڈیسک: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی حکمرانی بدستور خطرے سے باہر ہے، پاکستانی کپتان 886 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر موجود راسی وان ڈر ڈوسین کے پوائنٹس777 ہیں۔

فخر زمان کی تیسری اور امام الحق کی چوتھی پوزیشن برقرار رہی، شبھمان گل پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے نمبر پر ہیں۔ ہیری ٹیکٹر 2درجے ترقی کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر رہے۔ویراٹ کوہلی اور کوئنٹن ڈی کوک ایک ایک درجہ پیچھے ہٹتے ہوئے آٹھویں اور نویں نمبر پر آگئے، روہت شرما دسویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

ٹاپ 10بولرز کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ جوش ہیزل ووڈ پہلے، محمد سراج دوسرے، مچل اسٹارک تیسرے، میٹ ہینری چوتھے، ٹرینٹ بولٹ پانچویں، ایڈم زیمپا چھٹے، راشد خان ساتویں، شاہین شاہ آفریدی اور مجیب الرحمان آٹھویں اور محمد نبی دسویں نمبر پر ہیں، محمد نواز 33و، حارث رؤف 41 اور شاداب خان 47ویں پوزیشن کے حامل ہیں۔

ٹاپ 5آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن، محمد نبی، سکندر رضا، راشد خان اور اسد والا کے نام موجود ہیں، شاداب خان ایک درجہ ترقی کے ساتھ 15ویں درجے پر آگئے۔
 

مزیدخبریں