گھر کی بالکنی سےجھگڑا دیکھنے والا شہری  گولی لگنے سے جاں بحق

29 Jun, 2023 | 12:20 PM

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ رام سوامی میں اپنے فلیٹ کی بالکنی سےجھگڑا دیکھنے والا شہری  گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق رام سوامی میں دو افراد کے جھگڑے کے دوران ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کردی، فائر کی گئی گولی عمارت کی بالائی منزل پر ایک فلیٹ کی بالکونی میں کھڑے شخص کے سینے میں لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس واقعے سے متعلق تحقیقات کررہی ہے۔، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی۔

مزیدخبریں