مانیٹرنگ ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سپر اسٹورز نے عید الاضحیٰ پر اشیائے صرف سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں 25 سے 70 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عید الاضحیٰ پر صارفین کی سہولت کے پیش نظر دبئی اور شارجہ کے سپر اسٹور نے کھانے پینے کی تمام اشیا پر 25 سے 70 فیصد تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے
رپورٹ کے مطابق سپر اسٹورز نے نہ صرف کھانے پینے کی اشیا بلکہ کاسمیٹکس، کپڑوں، الیکٹرو نکس سمیت دیگر اشیا پر بھی رعایت کا اعلان کر رکھا ہے، صارفین سپر اسٹورز سے رعایتی قیمتوں پر اشیائے صرف جولائی کے پہلے ہفتے تک حاصل کرسکتے ہیں۔