ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کی جانب سے مشقوں کا انعقاد  

قدرتی آفات،سمولیشن مشقیں،این ڈی ایم اے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) این ڈی ایم اے کی جانب سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے دو روزہ نیشنل سمولیشن ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

اختتامی تقریب میں وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے شرکت کی،وفاقی وزیر شیری رحمان نے قومی سطح پر سمولیشن مشق کے انعقاد پر این ڈی ایم اے کی کاوش کو سراہا۔

اس موقع پر شیریں رحمان کا کہناتھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے گزر رہا ہے،قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سمولیشن مشقیں مفید ثابت ہو ں گی،ہمیں لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کیلئے وسیع پیمانے پر آگاہی دینا ہو گی۔ وفاقی وزیر شیری رحمان نے نیشنل سمولیشن ایکسرسائز کے شرکاءمیں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔