(ویب ڈیسک)بجلی بحران کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف ایکشن میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے توانائی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، کل ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے وزرا، وفاقی سیکرٹریز کو بلا لیا انرجی ٹاسک فورس کے سربراہ شاہد خاقان عباسی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔
اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ اور افغانستان سے کوئلے کی درآمدپر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت ہو گی، بجلی کی پیداوار اور خراب پلانٹس پر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ ایل این جی اور نئی دریافت ہونے والی گیس سمیت انڈسٹری کو توانائی کی ضروریات اور لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہو گی۔