21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا

29 Jun, 2022 | 09:25 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک ) 21 سالہ پاکستانی  یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

عبد اللہ خٹک غا خان یونیورسٹی کے ’ایم بی بی ایس‘ کے طالبِ علم تھے ان کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کے چھوٹے بھائی عبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے‘۔

اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے بھائی کی نمازِ جنازہ آج اُن کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی‘۔

یاد رہے کہ یوٹیوب پر عبداللّہ خٹک کے 82 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُنہیں 92 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں