(شہزاد خان ابدالی)شہر کی تاجر برادری نے عید الاضحیٰ پر مارکیٹیں اور بازار 24 گھنٹے کھلی رہنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا ،نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق کہتے شہر کی تاجر برادری نے تہواروں پر سٹاک خرید رکھے ہوتے ہیں ، حکومت انہیں سیل کرنے دے۔
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی شہر کی بزنس کمیونٹی نے 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا ،ریٹیل مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجروں کا کہنا ہے کہ تمام بزنس کمیونٹی انرجی بچاؤ کیلئے حکومت کیساتھ کھڑی ہے مگر عید الاضحی پر تاجر برادری کو 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے ۔
نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق نے کہا کہ اس حوالے سے جلد وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی جائے گی اور انہیں تاجر برادری کے 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دینے سے متعلق مطالبات سے آگاہ کیا جائے گا ۔