پیف سکولوں سے متعلق بڑا انکشاف

29 Jun, 2022 | 06:42 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)پیف سکولوں میں بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف، پیف انتظامیہ نے ب فارم کی تصدیق کیلئے نادرا ہیڈ کوارٹر سے رجوع کرلیا۔
 اس ضمن میں ایم ڈی پیف اسد نعیم کےاحکامات پر نادرا کے جنرل منیجر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غریب بچوں کے ب فارم کی تصدیق اور فراہمی میں آسانی پیدا کی جائے،والدین کو ب فارم کے حصول کے لیے مشکلات کا سامناہے۔
مراسلے میں متعلقہ یونین کونسل کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پالیسی میں نرمی کی درخواست بھی کی گئی ہے، ایم ڈی پیف کے مطابق برتھ سرٹیفکیٹ کی سکول پرنسپل اورگورنمنٹ ہسپتال کاڈاکٹرتصدیق کرے ،تصدیق شدہ برتھ سرٹیفکیٹس پرہی ب فارم جاری کیا جائے۔

مزیدخبریں