سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

29 Jun, 2022 | 05:23 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،ایک بار پھر  اضافہ ہو گیا۔

 ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 350 روپے کا اضافہ ہوا ۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 613  روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر بڑھ کر  1824ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی لیکن آج پھر سونا مہنگا ہوگیا۔

مزیدخبریں