موٹر سائیکلز کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر؛سرکلر جاری

29 Jun, 2022 | 01:26 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42: عوامی سواری مگر جیب پر مسلسل بھاری، یونائیٹڈآٹو انڈسٹریز اور روڈ پرنس کمپنی نے موٹرسایئکلز کی قیمتیں میں مزید اضافہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق مہنگی کی چکی میں پستے عوام کو ایک اور تحفہ مل گیا، عام آدمی کی سواری مزید مہنگی ہوگئی،  یونائیٹڈآٹو انڈسٹریز اور روڈ پرنس کمپنی نے موٹرسایئکلز کی قیمتیں میں مزید اضافہ کردیا، قیمتوں میں  2سے 3ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔ 
70 سی سی اور 100 سی سی بایئکس کی قیمتوں میں 2ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے ،125 سی سی بایئکس کی قیمتیں 3ہزار تک بڑھائی گی ہیں،  کمپنیز  کا کہناتھا کہ ڈالر ،پیٹرول،خام مال ،سٹیل ،کروم،سلور ،دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھیں،یہ اشیا مہنگی ہونے کے باعث بائیکس کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔یکم جولائی سے قیمتوں کا اطلاق ہوگا,کمپنیز نے ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے کے سرکلر جاری کردئیے۔

مزیدخبریں