(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک ابھی تک آئی ایم ایف کے حکم نامے اور گرے لسٹ سے نہیں نکلا، سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے جبکہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو سکول سے اٹھا رہے ہیں۔
جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی ۔ابھی تکIMFکا حکم نامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے۔سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے۔لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں۔مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 29, 2022
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔