سٹی42:سٹی نیوزنیٹ ورک کی خبر کی وجہ سے قوم کے 11 کروڑ روپے بچ گئے ۔پراجیکٹ میں اب حکومت کو براہ راست گیارہ کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی نیوزنیٹ ورک نے 25 اپریل کو طلبا کے لئے مہنگے ٹیبلٹس کی خریداری کا معاملہ اٹھایا تھا ۔مارکیٹ سے مہنگے داموں ٹیبلٹس کی خریداری پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے نوٹس لیا ۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے خبر پر سکروٹنی کمیٹی قائم کی جس نے معمالے پر چھان بین کی ۔
سکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ آنے تک وینڈرز کی تمام ادائیگیاں بھی روک دیں تھیں ۔حقائق سامنے آئے تو معلوم ہوا کہ طلبا کو مارکیٹ سے ہٹ کر مہنگے داموں میں ٹیبلٹس فروخت کیے جارہے تھے .
پی ایم آئی یو طلبا کے لیے ٹیبلٹس کی خریداری پر 77 کروڑ روپے کا ٹھیکہ کمپیوٹر ٹپس نامی کمپنی کو دیا تھا ۔پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ٹیبلٹس کی خریداری کا ٹھیکہ کمپیوٹر ٹپس نامی کمپنی کو دیا گیا ۔وینڈرز نے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد بچوں کی تعلیم کے پراجیکٹ پر 11 کروڑ روپے کی ادائیگی کم کردی ۔پراجیکٹ میں اب حکومت کو براہ راست گیارہ کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی ۔