اہم خبر؛حکومت نے روس سے تیل کی خریداری پر غور شروع کردیا

29 Jun, 2022 | 12:16 PM

سٹی 42:حکومت نے روس سے تیل کی خریداری پر غور شروع کردیا.

تفصیلات کے مطابق حکومت نےآئل ریفائنریز سے روس سے کروڈ آئل کی خریداری کی تجاویز طلب کرلیں۔روس سے تیل کی خریداری کے لیے رقم ادائیگی کا طریقہ پوچھ لیا گیا ۔خلیجی ممالک اور روس سے تیل کی خریداری کی قیمت کا جائزہ بھی طلب کرلیا گیا ۔روسی کروڈ آئل کی تکینیکی رپورٹ طلب کر لی گئی ۔
اس کے علاوہ ریفائنریز سے روسی کروڈ آئل کی ضروریات کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ۔روس سے کروڈ آئل درآمد کرنے کے ٹرانسپورٹیشن چارجز کی تفصیلات مانگ لی گئیں ۔ہر ریفائنری سے خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔

مزیدخبریں