اہم خبر؛ڈالرمزیدسستا ہوگیا

29 Jun, 2022 | 11:11 AM

لاہور:روپیہ تگڑا اور ڈلر کمزور ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 37 پیسے سستا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالرکی قیمت میں مزید کمی سامنے آئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 206 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 206.87 روپے سے کم ہوکر 205.50 روپے کا ہوگیا ۔

ماہرین  کے مطابق چائنیز کنسورشیم سہلوت کے دو ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے سے روپے پر دباو کم ہوا ۔آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اگلے ماہ آنے سے بھی روپے پر بہتری ہوگی۔

مزیدخبریں