قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پرخصوصی ”لوگو” جاری کردیاگیا

29 Jun, 2022 | 11:03 AM

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو فیصلہ ساز بنائیں گے، قیام پاکستان کی طرح ایک اسلامی فلاحی، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر خودمختار پاکستان کا خواب بھی سچ ہو کر رہے گا۔

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ معاشی خود انحصاری کے وژن سے پاکستان کے نوجوان حقیقی معنوں میں قوم کے معمار بنیں گے، قومی ترقی کے ثمرات پائیں گے، تعلیم، روزگار، کاروبار اور زندگی کے تمام شعبوں میں ہراول دستہ بنیں گے۔

قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشیوں اور مبارک موقع پر “عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان” کے عنوان سے خصوصی ‘لوگو’ جاری کردیا ہے۔ یہ پاکستان سے محبت اور اس عزم کی تجدید ہے کہ ہمارے بہادر اور عظیم بزرگوں اور شہداء نے جس عزم سے پاکستان بنایا تھا۔

مزیدخبریں