ویب ڈیسک:اسلام آباد و گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد و گرد و نواح میں زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلہ 130 کلومیٹر زیر زمین آیا۔تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔