ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیاوزیراعلی پنجاب کا دوبارہ انتخاب ہوگا؟فیصلہ آج متوقع

کیاوزیراعلی پنجاب کا دوبارہ انتخاب ہوگا؟فیصلہ آج متوقع
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ آج پھر سماعت کرے گا۔

حمزہ شہباز کو وزارت اعلی سے ہٹانے کا معاملہ ،گذشتہ سماعت میں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ایک روزہ مہلت فراہم کی تھی۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ آج پھردرخواستوں پر سماعت کا آغاز کرے گا۔ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے اور حلف کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

دوسری جانب زیر سماعت کیس کے معاملے پر لیگی بڑوں نے سر جوڑ لیے، حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی ماہرین سے مشاورت کی گئی، ایوان میں تازہ نمبر گیم کا بھی جائزہ لیا گیا، حکومتی اتحاد کے تمام ارکان کو لاہور طلب کر لیا گیا اور تا حکم ثانی شہر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس بھی آج طلب کر لیا گیا۔

ادھر مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے حمزہ شہباز کی حمایت کی تردید کی ہے۔ کہتے ہیں پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الہٰی ہی ہمارے امیدوار ہونگے۔