ویب ڈیسک:پوری دنیامیں خداتعالی کی بنائی ہوئی مخلوق میں بہت سےدلکش چہرے موجود ہیں۔جب بھی ہم کسی خوبصورت چہروں کو دیکھتے ہیں تو اُس انسان کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکتے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی اداکار روبرٹ پیٹین سن سائنسی طور پر دنیا کے خوبصورت ترین مرد قرار پائے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چہرے کی ساخت کی خوبصورتی ناپنے والے یونانی فارمولا ’گولڈن سیکشن‘ کے تحت روبرٹ بینٹن سن 92.15 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے ہیں۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر سوپر مین کا کردار نبھانے والے اداکار ہینری کیول کا ہے۔ یونانی فارمولے کے تحت وہ 91.64 فیصد خوبصورتی کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔
View this post on Instagram
ہالی ووڈ کے اداکار بریڈلی کوپر گولڈن سیکشن فارمولے کے تحت تیسرے نمبر آئے ہیں۔ ان کے چہرے کی ساخت سائنسی فارمولے کے تحت 91.08 فیصد ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ یونانی فارمولے کے تحت امبر ہرڈ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔