ویب ڈیسک:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت جاری ہے، حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے مزید مشکل فیصلوں کا امکان ہے۔
پٹرول پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس اور دس روپے لیوی عائد ہو سکتی ہے، بجلی بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ یکم جولائی سے ٹیکس مراعات اور چھوٹ مزید کم کرنے پر زور دیا جائے گا۔
ماہر معاشیات کے مطابق پاکستان کو معاشی نظم و ضبط قائم کرنا ہو گا، دو آر ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری دسمبر تک ہوسکتی ہے۔ سٹیل ملز کا مستقبل واضح کرنا ہو گا۔
گذشتہ روز ٹرن ارائونڈ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد 2 ارب ڈالر مل جائیں گے۔