(زین مدنی)لالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا بخاری پر ایک کروڑ روپے کا بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج کر لیاگیا،ایف آئی آر میاں شاہد نامی شخص نے کٹوائی .
تفصیلات کے مطابق میاں شاہد نے موقف اختیار کیا کہ ان کے میرا کی والدہ شفقت زہرا بخاری کے ساتھ گھریلو تعلقات تھے، انہوں نے شفقت زہرا بخاری کے کہنے پر انہیں ایک کروڑ روپے ادھار دیا،جو وہ اب واپس نہیں کررہی تھیں، کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایک کروڑ کا چیک دے دیا جو دو مرتبہ بینک میں جمع کروانے کے باوجود کیش نہیں ہوا۔
مزیدپڑھئے: سکینڈل کوئین میرا کی والدہ نے اوورسیز پاکستانی کو دھوکہ دیدیا
مسلسل ٹال مٹول کے بعد اب دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں،جس پر مدینہ ٹاون تھانہ فیصل آباد میں پرچہ درج کروادیاگیا ہے،میرا کی والدہ شفقت زہرا بخاری سے اس سلسلے میں رابطہ کیاگیا تو ان کا موبائل بند ملتا رہا ۔
واضح رہے کہ قبل ازیں
تفصیلات کے مطابق میرا کی والدہ نے اوورسیز پاکستانی کو دھوکہ دینے کا الزام تھا، شفقت زہرہ نےگلبرگ 2 میں پراپرٹی بیچ کر دوبارہ قبضہ کی کوشش کی تھی، متاثرہ شہری میاں شاہد محمود کا کہناتھا کہ اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے 10 کروڑ روپے میں ایم ایم عالم روڈ پر کمرشل پراپرٹی خریدی، 9 کروڑ ادا کرنے اور قبضہ حاصل کرنے کے بعد رجسٹری کا مطالبہ کیا، پراپرٹی کا سٹے لیا ہوا ہے۔
شہری کا کہناتھا کہ تمام ادائیگیوں اور پراپرٹی کے کاغذات موجود ہیں، اوورسیز شہری نے کہا کہ آج میرا کی والدہ شفقت زہرہ اپنے غنڈوں کے ہمراہ پراپرٹی میں گھس آئی اور دوبارہ قبضہ کی کوشش کی،پراپرٹی پر میرا دفتر قائم ہے، میرا اور اس کی والدہ نے پہلے بھی گھروں پر قبضے کئے ہوئے ہیں،وزیراعظم اور سی سی پی او لاہور سے انصاف کی اپیل ہے،ایس کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے۔