(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار جن کا شمار ایسے اداکارؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ کو ایسی کامیاب فلمیں دیں جو کہ آج بھی سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہیں، ان کی بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ متعدد فلمیں سامنے آچکی ہیں، اداکارہ نے ایک یادگار واقعہ کا ذکر کیا کہ ایک بار اکشے نےمجھےتھپڑ مارنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار جنہوں نے ایسی متعدد کامیاب فلمیں کی جو کہ بالی ووڈ پر کئی برسوں تک راج کرتی رہیں، اداکار اکشے اورکترینہ کیف کی جوڑی اور ان کے آپس کے تعلقات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، اس جوڑی نے فلمی سکرین پر کئی ہٹ فلموں مثلاً ویلکم، نمستے لندن اور سنگھ از کنگ میں بہترین انداز میں پرفارم کرکے خود کو بطور فلمی جوڑی منوایا۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف نے بتایا کہ ایک بار اکشے نے میری ایک خواہش کے پر مجھے کہا کہ کیا تم تھپڑ کھانا چاہتی ہوئی،بات کی وضاحت کرتے ہوئے اداکارہ کا کہناتھا کہ وہ چاہتی تھیں کہ اکشے کمار کو راکھی باندھ کر اپنا بھائی بنائیں اور فلم ’شیلا کی جوانی‘ سے ’تیس مار خان‘ کی شوٹنگ تک راکھی باندھنے کی بہت کوشش کی مگر اس میں ناکام رہی۔
اکشے کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے غصے میں آکرمجھے کہا کہ کیا تم تھپڑ کھانا چاہتی ہو، جس کے بعد میں خاموش ہوگئی اور بات کو ادھر ہی ختم کرکے اپنے پروجیکٹ کی طرف دھیان دیا۔