بروقت انصاف کی فراہمی ہمیشہ اولین ترجیح رہی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

29 Jun, 2021 | 10:50 PM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کےاعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام ۔۔ چیف جسٹس  لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ، ایسا آئی ٹی سسٹم لارہے ہیں کہ عدالتوں میں پیش ہوئےبغیر گواہ   شہادت دےسکیں۔
  تفصیلات کے مطابق   لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے  چیف جسٹس  لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام فلیٹیز ہوٹل میں کیا گیا ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہماری ترجیحات ہیں ۔ایسا آئی ٹی سسٹم لا رہے ہیں کہ گواہ عدالت پیش ہوئے بغیرگواہی دے سکے گا۔

وکلاء رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی عدلیہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب میں نامزد چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی , جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس  شاہد بلال حسن ،جسٹس ندیم طارق ، جسٹس علی ضیاء باجوہ سمیت دیگر ججز نے شرکت کی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ , ایڈیشنل سیشن جج امجد باجوہ سمیت دیگر ضلعی عدالتوں کے دیگر ججز اور  ممبران ہاکستان بار کونسل احسن بھون ، حفیظ الرحمان چودھری ، پیر مسعود چشتی ،طاہر نصراللہ  وڑائچ ،وائس چیئر مین پنجاب بار کونسل امجد اقبال ، صدر لاہور بار سمیت دیگر  بار عہدیدار  موجود  تھے۔

مزیدخبریں