(ویب ڈیسک)پیار میں دھوکہ ملنے پر محبت کرنے والے الگ الگ طریقے سے غصہ نکالتے ہیں،سوشل میڈیا پر ایک ایسا ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لڑکی نےاپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ایسا کام کیاکہ ریسکیو ٹیمیوں کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ لڑکی نے بھاگ کراپنی جان بچائی۔
تفصیلات کے مطابق محبت کئی قسموں کی ہو سکتی ہے، ماں کا اپنے بچوں سے پیار بھی محبت ہے، استاد بھی اپنے شاگرد سے پیار کرتا ہے، کسی تخلیق کار کو بھی اپنی تخلیق سے محبت ہوتی ہے،یہ محبت عام کسی شے سے بھی ہے اور کسی خاص ہستی، شخص یا رشتے سے بھی ہو سکتی ہے،یہ معمولی ہو سکتی ہے اور شدید بھی، شدید حالت جان دے دینے اور لے لینے کی حد تک ہو سکتی ہے، اسے پیار یا عشق بھی کہتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لڑکی نےمحبت میں ناکامی پر اپنے سابق بوائے فرینڈ سے انتقام لیا،اس خوف ناک کام میں لڑکی نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے سابق بوائے فرینڈ کی بائیک کو آگ کے حوالے کر دیتی ہے، اس سپر بائیک کی قیمت 32 لاکھ روپئے بتائی جا رہی ہے، تھائی لینڈ میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی پٹرول کا گیلن سپر بائیک پر ڈال دیتی ہے اور پھر لائیٹر سے آگ لگا دیتی ہے،
رپورٹس کے مطابق لڑکی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی بائیک کو صرف اس لئے آگ لگا دی کیونکہ اس نے اسے چھوڑ دیا تھا، تاہم لڑکی کو پتہ نہیں چل سکا کہ پارکنگ میں لگےسی سی ٹی وی کیمرے نے اس کی یہ حرکت ریکارڈ کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی لڑکی نے آگ لگائی تو وہ خود بھی اس کی لپیٹ میں آگئی مگر بھاگ کراپنی جان بچائی۔