ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم آر آئی مشین سفید ہاتھی ثابت۔۔۔

 ایم آر آئی مشین سفید ہاتھی ثابت۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین سفید ہاتھی ثابت...ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ایم آر آئی مشین کیلئے ہسپتال انتظامیہ نے 96 لاکھ کی 800 لٹر ہیلیم گیس خریدی مگر مشین آپریشنل نا ہوسکی، کم بولی دینے والی فرم کو نوازنے کا انکشاف۔
  تفصیلات کے مطابق  جناح ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ایم آر آئی مشین میں ہیلیم گیس ڈلوانے کے باوجود مشین آپریشنل نہیں ہوسکی ۔ ایم آر آئی لاگ بک کے مطابق مشین 14 نومبر 2019 کو آؤٹ آف آرڈر ہوئی. نومبر 2019 مشین کو آپریشنل کرنے  کیلئے  کم بولی دینے والی فرم ایم ایس میٹورا پرائیویٹ کو نظر انداز کیاگیا، 23 لاکھ 59 ہزار 275 روپے زائد بولی دینے فرم ایم ایس ماہا ٹریڈرز کو ہیلیم گیس فراہم کرنے ورک آرڈر جاری کیاگیا۔پنجاب حکومت نے نئی مشین کی خریداری کے لیے 23 کروڑ کی گرانٹ جاری کردی، ایم آر آئی مشین کے10سالہ مدت پوری ہونے کے باوجود96 لاکھ روپے ہیلیم گیس کی خریداری پر لگادیئےگئے۔ڈسٹری بیوٹر نےہسپتال کو ایم آر آئی مشین کی مدت سے متعلق آگاہ کیاتھا۔جناح ہسپتال انتظامیہ نے نا تجربہ کار فرم ماہا ٹریڈرز سے ہیلم گیس خریداری ۔ 96 لاکھ کی ہیلیم گیس کی خریداری کے باوجود مشین  آپریشنل نہیں  ہوسکی ، کسی کو بھی ذمہ دار نہیں  ٹھہرایا جاسکاجناح ہسپتال انتظامیہ نے نئی مشین کی خریداری پر توجہ مرکوز کرلی۔