بھرتی ہونیوالے کانسٹیبلز کیلئے نئی پالیسی نافذ۔۔۔

29 Jun, 2021 | 07:25 PM

سٹی42: لاہور پولیس نےنئے بھرتی ہونے والےکانسٹیبلز کیلئے  نئی پالیسی بنا دی،آپریشنز ونگ کے لئے چار اور انویسٹی گیشن ونگ میں تعیناتی کے لئے 8 سال کی  سروس لازمی قرار  دیدی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی ایڈمن کی جانب سےجاری کردہ مراسلےکےمطابق نئےبھرتی ہونےوالےکانسٹیبل 4 سال تک تھانوں میں تعینات نہیں ہو سکیں گے۔ کانسٹیبلز کے لئے اینٹی رائٹ فورس ، سپیشل سکیورٹی یونٹ اور لائن سکیورٹی ڈیوٹی کرنا لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ  4 سال سروس کرنے والے کانسٹیبل  آپریشنز ونگ میں تعینات ہو سکیں گےجبکہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعیناتی کے لئے 8 سالہ سروس لازمی کر دی گئی ہے۔

لاہور پولیس نےنئے بھرتی ہونے والےکانسٹیبلز کیلئے بنائی گئی  پالیسی پر عملدرآمد کیلئے 4 رکنی بورڈ بھی بنا دیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز ، ایس ایس پی ایڈمن ، ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن بورڈ میں شامل کیے  گئے ہیں جبکہ پالیسی پر عملدرآمد کے لئے ایس ایس پی ایڈمن نے مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں