ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل مکینک کا 8سالہ شاگرد پرتشدد ؛ ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار

موٹر سائیکل مکینک کا 8سالہ شاگرد پرتشدد ؛ ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار
کیپشن: mechanic torture on child
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل مکینک کا آٹھ سالہ شاگرد پر تشدد کا معاملہ، پولیس نے ظالم مکینک کو گرفتار کر لیا، ملزم کی متاثرہ بچے کے والدین سے رحم کی اپیل،متاثرہ بچے کے ورثا کہتے ہیں مالی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آٹھ سالہ افضان کو موٹر سائیکل مکینک کو کام سیکھنے دکان پر بھیجا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق مفلسی کی زندگی گزارنے والے والدین مجبوری کے ہاتھوں تنگ آکر بچوں کو کم عمری میں کام سیکھانے کے لئے ورکشاپ، ہوٹلز وغیرہ میں بھیج دیتے ہیں مگر بچوں پر جو ظلم ستم کیاجاتا والدین اس سے لاعلم ہوتے ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل مکینک نے آٹھ سالہ  شاگرد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 کھیلنے کودنے کی عمر میں گھریلو حالات سے تنگ آٹھ سالہ افضان پڑھنے کی بجائے موٹر سائیکل مکینک کی دکان میں کام کرتا تھا، ایک دن چھٹی کیا کر لی، دکان کے مالک نے افضان کو بدترین تشدد کا بنا ڈالا،کمسن افضان چیختا چلاتا معافیاں مانگتا رہا مگر ظالم مکینک نے ایک نہ سنی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس کو بھی ہوش آیا۔

کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم وقار نے متاثرہ بچے کے والدین سے رحم کی اپیل کی، مگر افضان کی والدہ کہتی ہیں اسکے لخت جگر پر برے طریقے سے تشدد کیا گیا ہے وہ کبھی ظالم مکینک کو معاف نہیں کرے گی، جبکہ متاثرہ افضان کا کہنا ہے کہ وہ سکول جانا چاہتا ہے، پڑھنا چاہتا ہے وہ کبھی اس دکان پر نہیں جائے گا ۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer