مانیٹرنگ ڈیسک: نشے میں دھت دولہا اپنی دلہن کو ہار پہناتے ہوئے اسٹیج پر ہی گرپڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارت میں اکثر ایسے دلچسپ شادی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں ۔ اس سے پہلے حال ہی میں ایک واقعہ سامنے آیا تھا جس میں دلہن نے سسرال پہنچتے ہی اپنے دولہا کو تھپڑ رسید کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھی بھارت میں ایک شادی کے دوران پیش آیا کہ جب دولہا اپنی بارات لے کر پہنچا تو وہ نشے میں دھت تھا۔ اور اپنی دلہن کو ہار پہنانے لگا تو وہ اپنے حواس کھو بیٹھا اور وہاں اسٹیج پر ہی گر پڑا۔جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دلہن کے برابر میں اس کی والدہ موجود ہیں اور اس دوران نشے میں جھومتے دولہا نے ہار اپنی دلہن کی بجائے ساس کے گلے میں ڈالنے کی کوشش کی۔ جس پر دولہا کے عقب میں موجود شخص اس کو پکڑ کر کھینچتا ہے اور اس دوران دولہا تھوڑا ہوش میں آتے ہوئے دلہن کو ہار پہنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن نشے کے باعث وہ ہار پہنانے میں ناکام ہوکر اسٹیج پر گرپڑتا ہے۔