اداکارہ علیزے شاہ، ریشم کے ڈانس کی ویڈیو سامنے آگئی

29 Jun, 2021 | 05:42 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہے، اداکارہ نے ماضی کی سنئیر اداکارہ ریشم کےساتھ اپنی کچھ تصاویر  اور ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے کمنٹس کئے جارہے ہیں۔ 

تفصیل کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظرآرہی ہیں،اداکارہ نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہی اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ علیزے شاہ کا کچھ نئی تصاویر پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی  مقبول ترین اداکارہ ریشم کے ساتھ  تصاویر جبکہ ڈانس کی ویڈیو اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ڈانس پریکٹس کی ویڈیو بھی زیرگردش ہے جس میں دونوں کسی ایوارڈ شو کے لئےڈانس کی پریکٹس کررہی ہیں،ریشم  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علیزے شاہ کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں،ریشم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ خوبصورت تصویریں خوبصورت علیزے شاہ کے ساتھ۔‘

دنوں کی ایک ساتھ تصاویر کو مداح پشند کررہے ہیں جبکہ ان اداکارہ ریشم کی تصاویر پر خود علیزے شاہ نے بھی لال دل والےایموجی بناتے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دنوں اداکارئیں پانچویں کشمیرہم سٹائل ایورڈ 2021 کے لئے ڈانس کی ریہرسل کررہی ہیں۔

مزیدخبریں